محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کا سروے، 134کاشتکاروں کو نوٹس جاری

بدھ 1 مارچ 2017 17:07

ملتان۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء)محکمہ زراعت پیسٹ وارننگ کی ٹیموں نے 25 فروری تک 23ہزار 308 چھڑیوں کے ڈھیروں کی سکائوٹنگ کی جن میں گلابی سنڈی کی شدت 8.44فیصد مشاہدہ میں آئی۔ 2675کاٹن فیکٹریوں کا معائنہ بھی کیا گیا ۔

(جاری ہے)

معائنے کے دوران کاٹن فیکٹریوں میں موجود کچرے میں گلابی سنڈی کی شدت 5.16فیصد مشاہدہ میں آئی، کاشتکاروں میں گلابی سنڈی کے ممکنہ نقصانات سے آگاہی بارے 350 چھوٹے بڑے اجتماعات کیے گئے جن میں کل 10129کاشتکاروں نے شرکت کی، یہ بات ڈائریکٹر پیسٹ وارننگ ملتان ریجن چوہدری محمد فاروق نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر زرعی اطلاعات نوید عصمت کاہلوں سے ایک ملاقات میں بتائی، انہوں نے بتایا کہ کاشتکاروں کو ٹریننگ کے دوران شائع شدہ لٹریچر کی کاپیاں بھی تقسیم کی گئیں، انہوں نے مزید بتایا کہ سروے کے دوران 134کاشتکاروں کو نوٹس بھی جاری کیے گئے، اس کے علاوہ ایس ایم ایس سروس کے ذریعے 80 پیغامات 35 ہزار 474 کاشتکاروں تک پہنچائے گئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں