ملتان کی عظمیٰ نواز نے پاکستان کی پہلی خاتون مکینک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا

عظمیٰ نواز تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک برس سے ملتان میں ٹویوٹا ڈیلر شپ کمپنی میں کام کر رہی ہیں ،ْرپورٹ

جمعرات 18 اکتوبر 2018 16:11

ملتان کی عظمیٰ نواز نے پاکستان کی پہلی خاتون مکینک ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) ملتان کی عظمیٰ نواز نے پاکستان کی پہلی خاتون مکینک ہونے اعزاز حاصل کرلیا ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 24 سالہ عظمیٰ نواز نے مکینیکل انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کر رکھی ہے ،ْان کا تعلق ملتان کے چھوٹے سے گاؤں دنیا پور سے ہے جنہوں نے غربت اور مفلسی کو شکست دیتے ہوئے اپنی تعلیم مکمل کی۔انہوں نے اپنے خاندان کی مالی حالت بہتر بنانے کے لیے فرسودہ خیالات کے برعکس جاکر اسے ایک چیلنج کے طور پر لیا۔

(جاری ہے)

عظمیٰ نواز تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایک برس سے ملتان میں ٹویوٹا ڈیلر شپ کمپنی میں کام کر رہی ہیںجہاں ان کے سب مرد ساتھی ان کی ہمت، حوصلے اور عزم کو قابل ستائش قرار دیتے ہیں۔وہ گیراج میں گاڑی کے پرزے ٹھیک کرنے سے لے کر گاڑی کے ٹائرز تبدیل کرنے اور بھاری آلات اٹھا کر کام کرنے میں بھی کبھی نہیں ہچکچاتیں۔عظمیٰ کے مطابق جب وہ گیراج میں کام کرتی ہیں تو لوگ انہیں دیکھ کر حیران رہ جاتے ہیں۔ ان کے والد محمد نواز کا کہنا ہے کہ ہمارے معاشرے میں گیراج میں لڑکیوں کا کام کرنا ضروری نہیں لیکن یہ عظمیٰ کا شوق تھا۔ وہ مشینوں کے ساتھ بہت لگن سے کام کرتی ہے جسے دیکھ کر بہت خوشی ہوتی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں