منافع خوروں کے خلاف کریک ڈائون کاحکم ،مافیا کی گردن پرہاتھ ڈالیں گے۔ڈاکٹراخترملک

ہفتہ 17 اکتوبر 2020 17:15

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2020ء) : پنجاب حکومت نے مہنگائی کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات شروع کردیئے اوروزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے وزیرتوانائی پنجاب ڈاکٹراخترملک کو ملتان میں قیمتوں پرکنٹرول کے لیے ہدایات جاری کردیں۔وزیراعلیٰ کے احکامات کے بعد وزیر توانائی ڈاکٹراختر ملک کی زیر صدارت منتخب ممبران اسمبلی اور سرکاری افسران کااجلاس منعقدہوا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر اختر ملک نے مہنگائی پر سخت تشویش کا اظہارکیاورکہاکہ مہنگائی کی وجہ سے حکومت کی ساکھ متاثر ہورہی ہے،منتخب نمائندے عوام کو جوابدہ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ کسی فرد کو ذخیرہ اندوزی کرکے مصنوعی مہنگائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ڈاکٹراخترملک نے ہدایت کی کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف کریک ڈاون کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ میں ہفتے میں دو دن ملتان کی مارکیٹوں میں ریٹ مانیٹر کرونگا،مصنوعی مہنگائی پیدا کرنیوالے مافیا کی گردن پر ہاتھ ڈالا جائے گا، ڈاکٹراختر ملک نے مزیدکہاکہ29 لاکھ ٹن گندم در آمد کی جا چکی ہے، حکومت 3 لاکھ ٹن گندم درآمد کررہی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں