ملتان میں 30 سال سے غیر فعال کھالہ بحال،120 ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا

جمعہ 26 نومبر 2021 16:42

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 نومبر2021ء) کمشنر ملتان ڈویژن ڈاکٹر ارشاد احمد کی ہدایت پر ملتان پبلک سکول سے منسلک 30 سال سے غیر فعال کھالہ بحال کر دیا گیا ہے ۔ کمشنر  ملتان نے فعال کھالہ کادورہ  کرتے ہوئے کہا کہ  ملتان پبلک سکول کی 120 ایکڑ اراضی کیساتھ اطراف کی فصلوں کو پانی میسر ہوگا۔ محکمہ انہار سے کھالہ کی پختگی بارے بھی پلان طلب کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

کھالہ کی اصلاح سے پانی کا ضیاع کو روکا جا سکے گا۔اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود کو ریونیو ریکارڈ کی جانچ اور کھالہ فعال کا ٹاسک سونپا  گیا تھا۔اس موقع پر ایڈیشنل کمشنر سرفراز احمد، اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود، پرنسپل ایم پی ایس عظمی خان موجود تھیں۔علاوہ ازیں کمشنر  ملتان  سے مقامی کاشتکاروں نے ملاقات کی اور کھالہ کی فعالی اور پانی کی دستیابی پر خوشی کا اظہارکیا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں