شہریوں کو غذائی ضروریات کی فراہمی بارے ضلعی فوڈ سکیورٹی پلان تشکیل دیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنرملتان

جمعرات 26 مئی 2022 16:09

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 مئی2022ء) ڈپٹی کمشنر ملتان محمد طاہر وٹو نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہتر غذائی ضروریات کی فراہمی کیلئے ضلعی فوڈ سکیورٹی پلان تشکیل دیا جارہا ہے، نئے مالی بجٹ میں ذراعت اور پبلک ہیلتھ کی نئی سکیموں کا بھی تعین کیا جا رہا ہے تاکہ ضلع ملتان کی غذائی قلت کو دور کیا جا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں مال نیوٹریشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سکول ایجوکیشن کو فوری طور پر پھل دار درخت لگانے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ 32 نئے واٹر فلٹریشن پلانٹ محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کی مدد سے لگائے جا رہے ہیں جس میں 10 نصب کیے جا چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ملتان ضلع کی غذائی قلت کو پورا کرنے کے لئے جلد تمام فلور ملز کو مکمل سکیل پر چلانےکے احکامات جاری کیے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ملتان کی 55 میں سے 33 فلور ملز مکمل فولادی آٹا کی بھرپور پیدا وار کریں گی۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے محکمہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کو غیر معیاری دودھ تلف کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے فوری کریک ڈاون اور بھاری جرمانےکا حکم دیا ۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں