سی پی او کی جانب سے پی ٹی آئی کے جلسہ کیلئے سکیورٹی پلان جاری

جمعرات 19 جولائی 2018 23:57

ملتان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جولائی2018ء) سٹی پولیس آفیسر منیرمارتھ کی ہدایت پر ملتان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے جلسہ کیلئے سکیورٹی پلان جاری کردیا۔ پلان کے مطابق جلسہ گاہ اور اس کے اردگرد 3ایس پیز، 15ڈی ایس پیز،16انسپکٹرز،261سب انسپکٹرز،1537ہیڈکانسٹیبلز و کانسٹیبلان اور6لیڈی کانسٹیبلز سمیت 1892پولیس اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ خفیہ نگرانی کیلئے سفید کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکار بھی ڈیوٹی ادا کریں گے۔ تمام ایس ایچ اوز کو ہدایت کی گئی ہے کہ جلسے کے شرکاء کی تلاشی کویقینی بنایا جائے اورحساس مقامات کی سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے نگرانی کی جائے۔کسی مشکو ک شخص کی موجودگی پر 15پولیس پر اطلاع کی جائے۔ سی پی او کی طرف سے چیف ٹریفک آفیسر کو جلسہ پرآنے والی ٹریفک کیلئے مناسب انتظامات اور متبادل راستہ بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں