چائلڈ پروٹیکشن اینڈویلفیئر بیور ملتان میں ورلڈ سٹوڈنٹس کے موقع پرتقریب اورواک کاانعقاد

پیر 15 اکتوبر 2018 23:06

ملتان۔15 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) ورلڈسٹوڈنٹس ڈے کے موقع پرچائلڈپروٹیکشن اینڈویلفیئر بیوروکے زیراہتمام چائلڈپروٹیکشن سکول میں تقریب وواک کاانعقادکیاگیا۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی ڈسٹرکٹ آفیسرچائلڈپروٹیکشن سمیع احمد نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بچوں کواستادکااحترام کرناچاہیے اورساتھی طالب علموں کے ساتھ حسن سلوک سے پیش آناچاہیے ۔بچے قوم کامستقبل ہوتے ہیں بڑے ہوکرانہوںنے پاکستان کی ترقی کیلئے اپنی خدمات پیش کرنی ہیں ۔اس موقع پرادارے میں موجود بچوں ،ٹیچرز سمیت ادارے کے سٹاف ممبرز نویداحمد مختار،رومان ارشد،فرح ناز ،محمدریاض ،نیرہ نور اوردیگرنے شرکت کی ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں