ہوٹلوں سے منسلک ملازمین کی بھی سکریننگ کرائی جائے،کمشنر ملتان

پیر 22 اکتوبر 2018 20:38

ملتان۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2018ء) کمشنر ملتان ڈویژن عمران سکندر بلوچ نے کہا ہے کہ عوام کو صاف ستھری اور معیاری اشیاء کی سہل رسائی ممکن بنانا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، فوڈ اتھارٹی سکولوں کے اردگرد کے فوڈ پوائنٹس کو مکمل چیک کرے جبکہ سکولوں کی کینٹین کی اشیاء اور پینے کے پانی کے نمونہ جات بھی چیک کر کے رپورٹ پیش کرے، فوڈ کے کاروبار سے منسلک ورکروں کی بھی سکریننگ کرائی جائے تاکہ بیماریوں کی روک تھام میں مدد مل سکے، کمشنر ملتان نے کہا کہ گرین اینڈ کلین مہم کو کامیاب بنانے کیلئے پی ایچ اے عملی اقدامات کرے، شہر میں لگائے گئے پودوں کی حفاظت پی ایچ اے کی ذمہ داری ہے، ملتان کے باسیوں کو مثبت تفریح کے مواقع فراہم کرنے کیلئے مختلف ایونٹ منعقد کئے جائیں، پارکوں کی حالت کو بہتر بنایا جائے اور اس معاملے میں درپیش تمام مسائل بارے آگاہ کیا جائے، ان خیالات کا اظہارکمشنر ملتان نے فوڈ اتھارٹی اور پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی بارے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا، اس موقع پر بریفنگ دیتے ہوئے ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر) محمد سعید لغاری نے بتایا کہ ضلع ملتان میں 7، خانیوال میں 2، وہاڑی میں 3 جبکہ لودھراں میں 2 ٹیمیں کام کر رہی ہیں، اب تک ڈویژن بھر میں 47,698نوٹس، 3,272جرمانہ،872مقامات کو سیل،42ایف آئی آر،37افراد گرفتار جبکہ 1753سیمپل چیک کئے جاچکے ہیں، 38ملک شاپ، 71ہوٹل،290بیکریاں، 39برف کے کارخانے اور 32کریانہ سٹورز وغیرہ چک کئے گئے ہیں، فوڈ پوائنٹ، بیکریاں، سٹورز وغیرہ کو اب تک 7373لائسنس جاری کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ گاہے بگاہے ملاوٹ شدہ اشیاء، ناخالص دودھ، گٹکا، آلودہ پانی وغیرہ کے خلاف مختلف آپریشن کئے جاتے ہیں،لوگوں کو نہ صرف وارننگ دی جاتی ہے بلکہ دوبارہ جا کر ان پوائنٹس کو چیک بھی کیا جاتا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹر ایڈمن محمد حمزہ نے بتایا کہ اس وقت پی ایچ اے کی زیر نگرانی 57پارکس،24چوک اور گرین بیلٹس، 1نرسری،3پلے گرائونڈز ہیں،2پارکوں جن میں بائیو میٹرک سسٹم لگایا جاچکا ہے تاکہ تمام اہلکاروں کی حاضری یقینی بنائی جائے، ان پارکوں میں شاہ شمس پارک، قلعہ کہنہ قاسم باغ شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں