ڈپٹی کمشنرکا شہبازشریف ہسپتال اورفاطمہ جناح ہسپتال کادورہ،مریضوں کو بلاامتیاز سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت

منگل 13 نومبر 2018 00:40

ملتان ۔12نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 نومبر2018ء) ڈ پٹی کمشنر ملتان مدثرریا ض ملک نے کہا ہے کہ ضلع کے ہر سرکاری ہسپتال اور ہیلتھ سنٹر میں ادویات اور ویکسی نیشن وافر مقدار میں موجود ہیں جو تمام مریضوں کو بلا امتیاز فراہم کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ صحت کے شعبے میں انقلابی تبدیلیاں لانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام کیا جا رہا ہے اس حوالے سے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی کو پورا کر کے جدید طبی آلات و مشینری بھی خریدی جا رہی ہے۔

انہوں نے گزشتہ روز شہباز شریف ہسپتال اور فاطمہ جناح گائنی ہسپتال کا اچانک دورہ کرتے ہوئے کیاجس میں سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر محمد منور، ایم ایس ڈاکٹر محمد نبیل اور ڈاکٹر عطاء الرحمن سمیت ضلعی حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہسپتال میں شوگر انسولین سمیت ادویات کا سٹاک چیک کیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔

ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے مریضوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تمام ہسپتالوں کے سربراہان کو ادویات اور مختلف ویکسی نیشن خریدنے کے مکمل اختیارات فراہم کئے گئے ہیں حکومت پنجاب کی جانب سے جدید آن لائن سسٹم کے تحت ادویات کی خریداری اور مریضوں کو فراہمی کی مکمل مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ کسی مریض کی حق تلفی نہ ہو۔ انہوں نے کہا کہ شہباز شریف ہسپتال میں روزانہ سینکڑوں مریضوں کو طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں اس موقصد کیلئے سینئر ڈاکٹرز اور کنسلٹس سمیت تمام عملہ 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے رہا ہے۔

مدثر ریاض ملک نے واضع کیا کہ شہباز شریف ہسپتال میں شوگر کے زیر عالج مریضوں کی تعداد زیادہ ہے جن کو انسولین کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کو مزید 20 ہزار انسولین کٹس بھیجنے کی درخواست کی ہے۔ دریں اثناء ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ کیا اور ہسپتال میں صفائی انتظامات مزید بہتر کرنے کے احکامات دیئے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں