ملتان،فوڈاتھارٹی نے 17فوڈپوائنٹس کوسربہمرکردیا،187,000روپے جرمانہ عائد

بدھ 12 دسمبر 2018 00:20

ملتان۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 دسمبر2018ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی کیپٹن (ر ) محمد عثمان کی ہدایت پرفوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان اور گردونواح میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص اجزاء کے استعمال،ممنو عہ اشیاء کی فروخت اورصفائی کے غیر معیاری انتظامات پر17فوڈ پوائنٹس کو سر بمہر کر دیا۔متعدد فوڈ پوائنٹس کو سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر187,000کے جرمانے عائد کیے۔

فوڈ سیفٹی ٹیموں نے خانیوال میں چیکنگ کے دوران غیر معیاری رنگوں،کیمیکلز کے استعمال،،حشرات کی بہتات،لائسنس نہ ہونے،کچرادان کے کھلا ہونے،پروڈکشن ایریامیں واش روم کی موجودگی،ورکرز کے میڈیکل نہ ہونے،گندے اور بد بودار ماحول کی بناء پر انس بیکری کو سیل کر دیا۔

(جاری ہے)

اسی طرح رحیم یار خان میں کوالٹی سویٹس،ڈی جی خان میں الجنت سویٹس اینڈ بیکرز،محسن عابد سویٹس،لیہ میں رانا شیریں محل،کالو سویٹس،بلوچ سویٹس،راجن پور میں واقع کلیم سویٹس کو سر بمہر کیا گیا۔

مظفرگڑھ میں کارروائیوں کے دوران ممنوعہ گٹکا،زائدالمیعاد اشیاء کی فروخت،ناقص صفائی کے انتظامات پرعدنان پان شاپ،طاہر ڈرنک کارنرجبکہ رحیم یار خان میں مدینہ سپر سٹوراورالقریش کولڈ کارنر کوسیل کیا گیا۔ملتان کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کرتے ہوئے رینسڈ آئل کے استعمال،ورکرز کی ذاتی صفائی غیر تسلی بخش ہونے،میڈیکل نہ ہونے،زائدالمیعاد اشیاء کے استعمال،ناقص سٹوریج،گندے،بدبودار ماحول کی بناء پربابا چکن بروسٹ،زہرہ چکن بروسٹ اور اٹالین پیزا کو سربمہر کیا۔

اسی طرح مظفرگڑھ میں کارروائی کرتے ہوئے دودھ سٹور کرنے کیلئے زنگ آلود آئس بلاکس استعمال کرنے،خریدوفروخت کے ریکارڈ کی عدم دستیابی،حشرات کی موجودگی اور ناقص صفائی پر البرکہ آئس فیکٹری کوسیل کیا گیا۔ مزید برآں راجن پور میں رینسڈ آئل ، زائدالمیعاد اشیا کے استعمال،واشنگ ایریا خراب ہونے اور ناقص صفائی پرکرسپی کنگ ریسٹورنٹ کو سیل کیا۔

علاوہ ازیں ڈیرہ غازی خان ، رحیم یار خان،مظفرگڑھ اور گردونواح کی ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر97,500کے جرمانے عائد کیے گئے۔اسی طرح ملتان،خانیوال اوروہاڑی میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاء کی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر89,500کے جرمانے عائد کیے۔ڈویثرن بھرمیں کارر وائیوں کے دوران مضرصحت دودھ،مصالحہ جات،ناقص مٹھائی،خراب آئل،نان فوڈ کلر،ممنوعہ گٹکااورمضرصحت خوراک تلف کی گئی۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے چیکنگ کے دوران فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرنے پروارننگ نوٹسز جاری کیے گئے۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں