نامور صحافی اور شاعر مصدق سانول کی پانچویں برسی کل کومنائی جائے گی

بدھ 16 جنوری 2019 15:02

ملتان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) نامور صحافی اور شاعر مصدق سانول کی پانچویں برسی کل 17جنوری کومنائی جائے گی۔مصدق سانول 3اگست 1963ء کو ملتان میں پیدا ہوئے اور 1979ء میں میٹرک کرنے کے بعد ایمرسن کالج سے ایف ایس سی کاامتحان پاس کیا ، سکول کے زمانے میں ہی انہوں نے تقریری مقابلوں میں حصہ لیا اورشاعری کا آغاز کیا اور1986 میں انہوں نے این سی اے میں تعلیم حاصل کرتے ہوئے شاعری کے ساتھ ڈرامے سے وابستہ ہوئے اور مصدق سانول کے نام سے تھیٹر میں کئی ڈرامے سٹیج کیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے مختلف ممالک میں پنجاب لوک ورثہ کی نمائندگی بھی کی اور بطور صحافی بی بی سی لندن میں خدمات انجام دیتے رہے۔آخری پانچ برس انہوں نے روزنامہ ڈان کی ویب سائٹ کیلئے کام کیا۔ مصدق سانول پھیپھڑوں کے سرطان کے نتیجے میں طویل علالت کے بعد 17جنوری 2014ء کو کراچی میں انتقال کرگئے اور ملتان میں سپردخاک ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں