مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیائے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی

تین ہوٹلوں، ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور پر چھاپے، مجموعی طور ایک لاکھ 39 ہزار روپے جرمانہ عائد

جمعہ 23 اگست 2019 18:27

ملتان ۔23اگست(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اگست2019ء) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر بڑے ریسٹورنٹس اور ڈیپارٹمنٹل سٹورز کے خلاف کریک ڈاون کاآغاز کر دیا گیا ہے۔ مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیائے فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائی عوامی شکایت پر کی گئی۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے گلگشت میں واقع النعمت ریسٹورنٹ، دانہ پانی ریسٹورنٹ ، اور ڈیرہ اڈا میں ٹیسٹی ہوٹل ، عامر تکہ، نیو لاثانی اور چوک شاہ عباس میں تین ہوٹلوں پر چھاپے مارے۔

گلگشت میں ایک ڈیپارٹمنٹل سٹور پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے پر ان ریسٹورنٹس اور ڈیپارٹمنٹل سٹور پر مجموعی طور ایک لاکھ 39 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر سٹی قاضی منصور نے اس موقع شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عام مارکیٹوں کے علاوہ بڑے کاروباری اداروں میں بھی اشیائے ضروریہ کے ریٹ چیک کئے جائیں گے اور زائد قیمت وصول کرنے والوں پر بھاری جرمانے عائد کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ریسٹورنٹ مالکان کو وارننگ دی کی اگر دوبارہ مقررہ نرخ سے زائد قیمت وصول کرنے کی شکایت ملی توریسٹورنٹس سیل کر دئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگے داموں کھانے پینے کی اشیاء فروخت کرنے والے بڑے ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی جاری رہے گی۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں