ملتان ،سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات، ناپ تول میں ہیرا پھیری، اوورچارجنگ اور ناقص آئل فروخت کرنیوالوالوں کے خلاف کریک ڈائون تیز

اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالامدثر ممتاز کی قیادت میں مارے گئے چھاپے میں2 غیرقانونی منی پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا، مقدمات درج کرلئے گئے

اتوار 17 جنوری 2021 19:45

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2021ء) ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پر سمگل شدہ پٹرولیم مصنوعات، ناپ تول میں ہیرا پھیری، اوورچارجنگ اور ناقص آئل فروخت کرنیوالوالے اور غیر قانونی پٹرول پمپس کے خلاف آپریشن تیز کر دیا گیا۔آپریشن اسسٹنٹ کمشنرز کی نگرانی میں محکمہ سول ڈیفنس کی طرف سے کیا جارہا ہے۔اسسٹنٹ کمشنر جلالپور پیروالامدثر ممتاز کی قیادت میں مارے گئے چھاپے میں2 غیرقانونی منی پٹرول پمپس کو سیل کردیا گیا۔

پٹرول پمپ مالکان محمد وسیم اور محمد ذیشان کے خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔منی پٹرول پمپس کے ڈسپنسر اور پوائنٹس اکھاڑ کر قبضہ میں لے لئے گئے ہیں جبکہ دونوں منی پٹرول پمپس میں موجود 1200 لٹر پٹرول ٹینکرز میں سیل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر محمد زبیر نے تحصیل شجاع آباد میں 20 پٹرول پمپس کو چیک کیا جن میں 8 پٹرول پمپس پیمانوں میں ہیرا پھیری، اوور چارجنگ اور ناقص آئل کی فروخت میں ملوث پائے گئے۔

اسسٹنٹ کمشنر نے پٹرول پمپس مالکان پر90 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا گیا ہے اور وارننگ جاری کی ہے کہ اگرآئندہ ناقص آئل فروخت کرنے اور اوور چارجنگ کی شکایت ملی تو پٹرول پمپس سیل کردئیے جائیں گے۔یاد رہے کہ ایف پی آر اور خفیہ اداروں کی رپورٹ کے مطابق ملک میں2094 پٹرول پمپس سمگل شدہ آئل کی فروخت میں ملوث ہیں اور ملک میں سالانہ 200 ارب روپے سے زائد مالیت کی پٹرولیم مصنوعات کی سمگلنگ کا کاروبار کیا جاتا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں