میٹروبس سسٹم کی صفائی کاٹھیکہ حاصل کرنے کی کوشش کریں گے ،ایم ڈی ویسٹ منیجمنٹ

ہفتہ 23 جنوری 2021 12:53

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2021ء) ویسٹ منیجمنٹ کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹرفخرالاسلام ڈوگرنے کہاہے کہ کمپنی انتظامیہ اورکارکن گاڑی کے دوپہیئے ہیں ان کے اتحاد کے بغیرکمپنی کامیاب نہیں ہوسکتی ان کی عزت مقدم ہے ہم بہترین صفائی کے ذریعے شہریوں کے دل جیتیں گے ۔ان خیالات کااظہار فخرالاسلام ڈوگرنے ورکرزیونین کے دفترکے افتتاح کے موقع پرکیا ۔

میونسپل ایمپلائز ویلفیئر یونین کے صدر منظورحسین اوردیگرعہدیداربھی ان کے ساتھ تھے ۔ایم ڈی نے اس موقع پربات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کتنے افسوس کی بات ہے کہ ایم ڈبلیو ایم سی کے ہوتے ہوئے میٹرو بس سسٹم کی صفائی کا ٹھیکہ کسی اور کمپنی کے پاس ہے، کمپنی ویکیوم سوئیپنگ گاڑیاں خریدے گی اور میٹرو کا کنٹریکٹ حاصل کرے گی۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ نئی مشینری کی خریداری اور نئے ورکرز کی بھرتی کی خوشخبری بہت جلد دی جائے گی،کمپنی ہسپتالوں، مالز،بنکوں، پٹرول پمپس اور کمرشل اداروں کے ساتھ صفائی کےکنریکٹ کا لائحہ عمل تیار کررہی ہے۔

نشتر ہسپتال نے کمپنی کو ویسٹ کے سیکنڈری کلیکشن کے کنٹریکٹ کی آفر کردی ہے، ویسٹ کی پرائمری کلکشن کا کام نشتر ہسپتال کے ورکرز کریں گے۔ میڈیکل ویسٹ کو ٹھکانے لگانے کے لئے ہسپتالوں کے پاس انسنی ریٹرز نہیں ہیں۔ کمپنی میڈیکل ویسٹ ٹھکانے لگانے کے لئے انسنی ریٹر بارے سٹڈی کررہی ہے،ایم ڈی نے کہاکہ شہر کو آلودگی سے پاک کرنے کے لئے کمپنی ہر قدم اٹھائے گی اورہماری اولین ترجیح ہے کہ خراب گاڑیوں کو آن روڈ کیا جائے،انہوںنے مزیدکہاکہ کمپنی کی تمام گاڑیوں کی مونوگرام کے ساتھ برینڈنگ کی جائے گی،کمپنی بہترین کوالٹی کے وائپر،جھاڑو، ویسٹ بِن اور سکریپر خود تیار کرے گی اورکمپنی یہ آئٹم شہریوں کو فروخت کرنے کے لئے آوٹ لٹ بھی قائم کرے گی،کمپنی کے پارکنگ یارڈ میں سروس اسٹیشن کا تعمیر کا کام جلد شروع کردیا جائے گا۔


ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں