ملتان ،سیوریج لائن تبدیلی کا منصوبے کا وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان ملک عامر ڈوگر نے افتتاح کردیا

ہفتہ 23 جنوری 2021 22:53

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جنوری2021ء) ملتان کی یونین کونسل نمبر 10 کی سیوریج لائن تبدیلی کا منصوبے کا وزیر مملکت برائے سیاسی امور وزیراعظم پاکستان ملک عامر ڈوگر نے افتتاح کردیامنیجنگ ڈائریکٹر واساناصراقبال ،وائس چئیرمن ایم ڈی اے اشرف ناصر خان بھی ہمراہ تھے شہریوں نے انکا گرمجوشی سے استقبال کیا وزیر مملکت عامر ڈوگرنے کہا کہ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین تر جیح ہے تحریک انصاف کی حکومت عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے،ملتان کاسب سے بڑا مسئلہ حل ہونیوالا ہے محمود اباد کی سیوریج لائن 35 سال پرانی ہے، 24 انچ سائز کی2000 ہزار فٹ سے زائد لائن تبدیل ہو گی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں