ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے 3 بھائیوں سمیت 4 ٹک ٹاکرز کو ایک مہینیکی نظربندی پر سینٹرل جیل بھیج دیا

جمعہ 30 جولائی 2021 23:07

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 30 جولائی2021ء) ملتان کے ڈپٹی کمشنر نے 3 بھائیوں سمیت 4 ٹک ٹاکرز کو ایک مہینیکی نظربندی پر سینٹرل جیل بھیج دیا۔ ٹک ٹاکرز کے اہلخانہ نے غیرقانونی نظربندی کے خاتمے کیلئے ہائیکورٹ ملتان بینچ سے رجوع کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے 3 ایم پی او کے تحت ٹک ٹاکرز کی نظر بندی کے احکامات جاری کیے تھے، ٹک ٹاکرز پر سنسنی خیز ویڈیوز سوشل میڈیا پر اپلوڈ کرکے دہشت اور خوف پھیلانے کا الزام تھا۔

(جاری ہے)

ہائیکورٹ نے نظر بندی کے خلاف 2 اگست کو جواب طلب کرلیا۔درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ ٹک ٹاکرز غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث نہیں ، نہ ریکارڈ یافتہ ہیں، ٹک ٹاکرز نے ویڈیوز کے ذریعے لوگوں کو مشتعل نہیں کیا ہے۔ٹک ٹاکرز تینوں بھائی پٹرول پمپ پر سیکیورٹی گارڈ ہیں، درخواست میں استدعا کی گئی کہ نظر بندی کے احکامات غیر قانونی ہیں،جنہیں کالعدم قرار دیا جائے۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے جیو نیوز کے رابطہ کرنے پر اپنا مؤقف دینے سے انکار کیا ہے۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں