اراکین اسمبلی کے حلقوں میں جاکر عوامی مسائل حل کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر

ہفتہ 23 اکتوبر 2021 17:52

ملتان۔23اکتوبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2021ء) :ڈپٹی کمشنرملتان عامر کریم خاں نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے تحت میگا پراجیکٹس پر کام جاری ہے تاکہ شہر کے انفراسٹرکچر کو بہتر کیا جاسکے۔اس مقصد کے حصول کیلئے اراکین اسمبلی کے حلقوں میں جاکر عوامی مسائل حل کرینگے۔ان خیالات کااظہارڈپٹی کمشنرنے تمام ارکان اسمبلی کے ہمراہ انکے حلقوں کا مرحلہ وار دوروں کے موقع پر کیا۔

اس سلسلے میںڈپٹی کمشنر نے ضلعی محکموں کے ہمراہ پی پی 212 میں ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے ایم پی اے سلیم لابر کے ہمراہ حلقہ میں جاری منصوبوں پر بریفنگ لی اور ایم پی اے کے ہمراہ گلی محلوں میں پیدل چل کر مسائل کا جائزہ لیا۔دورے کے دوران واسا ، ویسٹ مینجمنٹ ، کارپوریشن ، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ ، ایکسیئن ہائی وے سمیت متعلقہ اداروں کے سربراہان بھی ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

عامرکریم خان نے مزید کہا کہ پی پی 212 میں سیوریج،واٹر سپلائی اور روڈز کے منصوبوں کو فوری مکمل کرنے کا حکم دیا ہے۔ اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں کو ترجیحی بنایا جائے گا۔اس موقع پر ایم پی اے سلیم لابر نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر کے ازخود دوروں کے اقدام کو سراہتے ہیں۔اس موقع پر ایم پی اے سلیم لابر نے ضلعی محکموں کو حلقے کے مسائل سے بھی آگاہ کیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں