ملتان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن کے دوران 5 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا

بدھ 27 اکتوبر 2021 00:05

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 اکتوبر2021ء) ملتان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو نے ریسکیو آپریشن 5 بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا۔

(جاری ہے)

جن میں 13 سالہ امان اللہ، 11 سالہ محمد حسین، 8 سالہ ذیشان، 7 سالہ عثمان، 8 سالہ فہد شامل ہیں بچوں کو کینٹ بازار ، گلگشت، بوسن روڈ سے حفاظتی تحویل میں لیا گیا بچوں کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے ۔

ترجمان چائلڈ پروٹیکشن بیورو کے مطابق چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم جاری ہے ، دن اور رات کے اوقات میں دوران ریسکیو آپریشن بھکاری بچوں کو حفاظتی تحویل میں لیا جا رہا ہے ۔ شعبہ عوامی آگاہی چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی جانب سے انسدادِ گداگری مہم کے حوالے سے عوامی شعور و آگہی کے لئے پمفلٹس بھی تقسیم کئے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں