ضلعی انتظامیہ کا ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ

پیر 6 دسمبر 2021 17:54

ملتان۔6دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 06 دسمبر2021ء) :ضلعی انتظامیہ اور محکمہ سول ڈیفنس نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کیخلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ سول ڈیفنس آفیسر رانا طارق وحید نے ایل پی جی کی غیر قانونی ری فلنگ کرنے والے دکانداروں اور ڈیلرز کو وارننگ دی ہے کہ انسانی جانوں کیلئے خطرناک اس کاروبار کو ترک کردیں بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

(جاری ہے)

رانا طارق وحید نے کہا کہ آگ بجھانے کے حفاظتی انتظامات کے بغیر ایل پی جی سٹور کرنے والے ڈیلرز کیخلاف بھی سخت ایکشن لیا جائے گا۔انہوں نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں کی ہدایت پر کریک ڈائون کیلئے ٹیمیں بھی تشکیل دے دی گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں