محکمہ صحت کارکردگی رپورٹ میں ضلع ڈیرہ غازیخان کی پہلی پوزیشن

بدھ 8 دسمبر 2021 17:55

ملتان ۔8دسمبر  (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی - اے پی پی ۔ 08 دسمبر2021ء) :محکمہ صحت جنوبی پنجاب کی موثر مانیٹرنگ سرگرمیوں کی بدولت، سکول ہیلتھ اینڈ نیوٹریشن سپروائزرز کی ماہ نومبر کی کارکردگی رپورٹ میں ضلع ڈیرہ غازیخان کی پہلی پوزیشن، جنوبی پنجاب کے 7اضلاع ٹاپ ٹین فہرست میں شامل ہیں ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ڈیرہ غازیخان، خانیوال، ملتان، رحیم یار خان، راجن پور اور مظفر گڑھ کے اضلاع ٹاپ 10فہرست میں شامل ہیں۔

ا س حوالے سے سیکریٹری محکمہ پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر جنوبی پنجاب تنویر اقبال تبسم نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کے تمام علاقوں میں بلاامتیاز طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام افرادی قوت و دیگر دستیاب وسائل بروئے کار لائے جار ہے ہیں

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں