سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب نے اجلاس سے غیرحاضری پرایم ڈی واسا سے جواب طلب کر لیا

ہفتہ 28 مئی 2022 13:00

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مئی2022ء) سیکرٹری ہاؤسنگ جنوبی پنجاب جاوید اختر محمود نے اجلاس میں غیر حاضری پر ایم ڈی واسا قیصر رضا سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی واسا گزشتہ روز ہونے والی میٹنگ سے غیر حاضر تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے اس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے سات روز میں جواب طلب کر لیا۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے تمام افسران کو ترقیاتی منصوبوں کے اجلاس میں شرکت یقینی بنانے کے لیئے احکامات جاری کر دیئے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں