درخت برکت کی علامت اور ایک اہم قومی دولت ہیں۔ چیف ایگزیکٹو میپکو

جمعہ 29 مارچ 2024 17:43

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2024ء) چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو انجینئر رانا محمد ایوب خان نے کہا ہے کہ درخت برکت کی علامت اور ایک اہم قومی دولت ہیں۔ درخت اور پودے انسانی زندگی کے لئے کئی فوائد کا باعث ہیں اور ان کی نشوونما/دیکھ بھال انسان کی فطرت سے وابستگی کو ظاہر کرتی ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے میپکو ہیڈ کوارٹر میں شجرکاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ تیز رفتار ترقی کے ساتھ آلودگی آہستہ آہستہ کرہ ارض کو اپنی لپیٹ میں لے رہی ہے اس سے انسانی زندگی کو سب سے زیادہ خطرہ ہے اور اسکا سب سے اہم عنصر درختوں اور پودوں کی کٹائی ہے۔ درخت جتنے زیادہ ہوں گے وہاں کی آب وہوااتنی ہی صاف و شفاف ہوگی۔ قدرت نے پودوں /درختوں میں جو اوصاف رکھے ہیں اس کی بدولت یہ فضائی آلودگی کم کرنے میں اہم کردار اداکرتے چلے آر ہے ہیں۔بعدازاں انہوں نے دُعابھی کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں