گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی کی دربار حضرت موسیٰ پاک ؒشہید پر حاضری

منگل 14 مئی 2024 16:04

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2024ء) خیبر پختونخوا کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے منگل کے روز عظیم روحانی پیشوا حضرت موسیٰ پاکؒ شہید کے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادر چڑھائی ۔

(جاری ہے)

دربار حضرت موسیٰ پاکؒ آمد پر سجادہ نشین مخدوم ابوالحسن گیلانی،سابق رکن پنجاب اسمبلی احمد مجتبیٰ گیلانی اور جنرل سیکریٹری پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب ڈاکٹر جاوید صدیقی نے ان کا استقبال کیا ۔ اس موقع پر ملک کی سالمیت معاشی و سیاسی استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں ۔ سجادہ نشین ابوالحسن گیلانی نے گورنر کی دستار بندی کی اور انہیں روایتی چادر پیش کی ۔ گورنر کے پی کی نے سید مجتبیٰ گیلانی کی دستاربندی کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں