سب کے ساتھ مل کر خطے کے مسائل حل اور محرومیاں ختم کریں گے،سید یوسف رضا گیلانی

جمعرات 16 مئی 2024 17:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 مئی2024ء) سید یوسف رضا گیلانی سے سرکٹ ہاؤس ملتان میں جمعرات کے روز بھی وفود کی ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔اس موقع پر چئیرمین سینٹ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خطے کے لوگوں نے ہمیشہ ہم سے محبت کی ہے،سب کے ساتھ ملکر یہاں کے مسائل حل اور محرومیوں کا خاتمہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ میرا آپ سے وعدہ ہے کہ ہم بلاتفریق ترقی کا سفر وہاں سے شروع کریں گے جہاں ختم یوا تھا۔

یوسف رضا گیلا نی کا کہنا تھا کہ مجھے اپنے وسیب کی خدمت کرکے راحت اور خوشی محسوس ہوتی ہے۔کیونکہ یہاں کے عوام نے جومحبت اورعزت گیلانی خاندان کو دی وہ کبھی بھی بھلائی نہیں جا سکتی ۔اس سے قبل صدر انجمن تاجران جنوبی پنجاب عارف فصیح اللہ نے وفد کے ہمراہ چئیر مین سینٹ سے ملاقات کی اور اپنے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

سید یوسف رضا گیلانی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ تاجروں کا نہ صرف جنوبی پنجاب کی ترقی بلکہ ملکی معیشت میں بھی اہم کردار ہے۔

ممبر پاکستان بار کونسل مرزا عزیز اکبر بیگ کی قیادت میں وکلاء کے وفد نے بھی سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کی اور چئیرمین سینٹ کا عہدہ سنبھالنے پر انہیں مبارکباد پیش کی ۔سید یوسف رضا گیلانی نے وکلاء وفد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وکلاء کی آواز ہر دور میں موثر رہی ہے اور خطے کی ترقی میں ان کا بہترین کردار ہے۔انہوں نے کہا کہ سرائیکی وسیب کی ترقی کےلئے کی جانے والی جدوجہد میں وکلا کا بھی برابر کا کردار ہے اور وہ اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔دیگر وفود میں میاں صلاح الدین بھٹہ،میاں یونس بھٹہ،ملک آصف کڑول،سید مہدی شاہ،رانا ارشد،ملک سعیداللہ،غلام مصطفیٰ گیلانی،سجاد حسین راں،قاسم راں،محمد اشرف بھٹی نے بھی اپنے وفد کے ہمراہ چئیرمین سینٹ سے ملاقات کی۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں