ملکی معاشی ترقی میں تاجروں کا کردار سب سے اہم ہے، یوسف رضا گیلانی

سی پیک جیسے گیم چینجرز منصوبوں کے اجراء میں صدر آصف علی زرداری کی کاوشیں ڈھکی چھپی نہیں، سابق وزیراعظم

جمعرات 23 مئی 2024 17:35

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 مئی2024ء) قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی نے کہاہے کہ ملکی معاشی ترقی میں تاجروں کا کردار سب سے اہم ہے۔ قائم مقام صدر مملکت سید یوسف رضا گیلانی سے تاجروں اور صنعتکاروں نے ملاقات کی جس میں مختلف امورپر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہاکہ صدر مملکت آصف علی زرداری نے ہمیشہ چین سمیت دوست ممالک کو راغب کیا کہ وہ پاکستان میں سرمایہ کاری کریں۔

(جاری ہے)

قائمقام صدر نے کہاکہ ملکی معاشی ترقی میں تاجروں کا کردار سب سے اہم ہے۔ قائم مقام صد ر نے کہاکہ سی پیک جیسے گیم چینجرز منصوبوں کے اجراء میں صدر آصف علی زرداری کی کاوشیں ڈھکی چھپی نہیں۔ قائمقام صدر نے کہاکہ وفاقی حکومت آئندہ بجٹ میں تاجروں کی مراعات کا خصوصی خیال رکھے۔ تاجروں نے چیئرمین سینیٹ کا منصب سنبھالنے اور ضمنی انتخابات میں علی قاسم گیلانی کی جیت پر یوسف رضا گیلانی کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر معروف صنعتکار شیخ تنویر احمد کی رہائش گاہ پر قائم مقام صدر یوسف رضا گیلانی کے اعزاز میں ظہرانہ بھی دیا گیا۔

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں