آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان میں موسم سرداورخشک ،صبح کے وقت ہلکی دھندکاامکان ہے،محکمہ موسمیات

منگل 18 دسمبر 2018 22:13

ملتان ۔18دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملتان اورمضافات میں موسم سرداورخشک جبکہ صبح کے وقت ہلکی دھند کاامکان ہے ۔

(جاری ہے)

منگل کے روزملتان میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 22.3اورکم سے کم 5.7سینٹی گریڈریکارڈکیاگیا۔صبح8بجے ہوامیں نمی کاتناسب 85فیصداورشام 5بجے 34فیصدتھا۔آج بدھ کے روزملتان میں سورج صبح 7بجکر03منٹ پرطلوع اورشام 5بجکر19منٹ پرغروب ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

ملتان میں شائع ہونے والی مزید خبریں