شیخوپورہ ‘ ٹیوٹا وین نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی‘موٹرسائیکل پرسوار خاتون جاں بحق

پیر 2 نومبر 2020 12:59

شیخوپورہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 نومبر2020ء) مریدکے سٹی کیفے نزد اٹک پٹرولیم لاہور روڑ مریدکے پر تیز رفتار ٹیوٹا وین نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی حادثے میں موٹر سائیکل پر سوار ایک خاتون جاں بحق سمیت ایک زخمی ہو گئی ریسکیو 1122 مریدکے نے موقع پر پہنچ کر زخمی خاتون کو طبی امداد دینے کے بعد تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال مریدکے منتقل کر دیاموقع پر جاں بحق خاتون ہونے والی زہرہ بی بی زوجہ فیاض 28 سال کی لاش پولیس کے حوالے کردی زخمی ہونے والی خاتون زاہدہ بی بی زوجہ ادریس 60 سال ہسپتال پہنچ کر دم توڑ گئی-

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں