مریدکے ‘ایک سالہ بچے کی نہر کنارے سے لاش برآمد

منگل 5 اکتوبر 2021 15:59

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2021ء) مریدکے کے قریب نہر کنارے سے ایک سالہ بچے کی تشدد زدہ نعش برآمد ہوئی ہے ۔

(جاری ہے)

مریدکے صدر پولیس کے مطابق انہیں مریدکے شیخوپورہ روڈ کی سیکھم نہر کنارے سے ایک سالہ کمسن بچے کی برہنہ نعش ملی ہے بظاہر ایسے لگتا ہے بچے کو تشدد کرکے مارا گیا اور نہر کنارے پھینکا گیا ،بچے کے منہ اور ناک پر خون لگا ہوا ہے جبکہ چہرے پر مبینہ تشدد کے نشان ہیں نعش کو قبضہ میں لیکر پوسٹ مارٹم کیلئے ٹی ایچ کیو ہسپتال مریدکے منتقل کردی ہے جبکہ ورثا کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں