صدیق فاطمہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام آبادی قلعہ بھٹیانوالہ میں فری آئی کیمپ لگایا گیا

ہفتہ 20 نومبر 2021 16:02

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 نومبر2021ء) صدیق فاطمہ ویلفیئر فائونڈیشن کے زیر اہتمام آبادی قلعہ بھٹیانوالہ میں فری آئی کیمپ لگایا گیا جہاں ماہر ڈاکٹروں کی ٹیموں نے پانچ سو سے زائد مریضوں کی آنکھوں کا مفت چیک اپ کیا اور ادویات عینکیں تقسیم کیں کیمپ کا افتتاح پی ٹی آئی کے صوبائی رہنما و بانی صدیق فاطمہ ویلفئیر فاونڈیشن پیر حاجی رفیق الحسن قریشی اور پی ٹی آئی مقامی رہنما چوہدری عتیق بھٹی نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پیر حاجی رفیق الحسن قریشی کا کہنا تھا کہ انہوں نے اپنے بھائیوں کیساتھ ملکر یہ صدقہ جاریہ اپنے ماں باپ کے نام سے شروع کیا ہے رواں سال کا یہ چوتھا کیمپ ہے جبکہ صدیق فاطمہ فری آئی اسپتال چوبیس گھنٹے کام کرتا ہے جہاں ہر قسم کے آپریشن ادویات کھانا بیڈ بلکل فری ہیں ۔انہوں نے کہا انہوں نے اللہ پاک کی راہ میں یہ کام شروع کیا ہے اور اجر بھی اسی سے مانگتے ہیں بس اتنا کہیں گے اللہ پاک نے جن لوگوں کو نواز رکھا ہے وہ اللہ کی راہ میں اسکی مخلوق کی خدمت پر خرچ کریں اور پھر دیکھیں یہ سودا مہنگا نہیں ہے۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں