مریدکے ،گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے سابق ناظم اور تین بچے زخمی

ہفتہ 18 ستمبر 2021 00:17

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 ستمبر2021ء) مریدکے شہر کی آبادی بصرہ کالونی میں گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے سابق ناظم حافظ ثنا اللہ شمسی اور ان کے تین بچے زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ گیس سلنڈر پھٹنے سے سابق ناظم حافظ ثنا اللہ شمسی اور کمسن بچے زین ،ابراہیم اور ضیغم بری طرح جھلس گئے جنہیں مریدکے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں