مریدکے ،تیز رفتار بس اور پک اپ میںتصادم کے نتیجہ میں دو بھائی جاں بحق ، تیسرا زخمی

جہلم کے رہائشی تینوں بھائی کاروبار کے سلسلہ میں مریدکے آئے ہوئے تھے، بس ڈرائیور فرار

جمعرات 9 مئی 2024 21:55

مریدکے (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) مریدکے نارووال روڈ پر پنڈوری پل کے قریب تیز رفتار بس اور پک اپ کے درمیان تصادم کے نتیجہ میں دو بھائی جاں بحق جبکہ تیسرا شدید زخمی ہو گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق تینوں بھائی جہلم کے رہائشی ہیں اورکاروبار کے سلسلہ میں مریدکے آئے تھے کہ ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی ،حادثے میں پک اپ تباہ ہوگئی جبکہ بس ڈرائیور فرار ہوگیا ۔ جاں بحق ہونے والے بھائیوں کی شناخت خلیل اور قدوس کے نام سے ہوئی جبکہ تیسرا بھائی اعجاز شدید زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لئے ٹی ایچ کیوہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس کے مطابق بس قبضہ میں لے کر ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔

مریدکے میں شائع ہونے والی مزید خبریں