شام کے علاقے باغہوز میں جہادیوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا، کرد فورسز

کارروائی میں پیش قدمی، تاہم شدت پسندوں کی طرف سے سخت مزاحمت دکھائی جا رہی ہے،بیان

اتوار 17 مارچ 2019 11:35

دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء)امریکی حمایت یافتہ شامی جنگجوؤں نے کہا ہے کہ جہادیوں کے خلاف جاری کارروائی میں پیش قدمی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی امریکی حمایت یافتہ شامی جنگجوئوں کے ایک ترجمان نے نامعلوم مقام سے فرانسیسی خبررساں ادارے کو بتایاکہ شام میں ان شدت پسندوں کے آخری اہم گڑھ باغہوز کا محاصرہ تنگ کر دیا گیا ہے۔ کرد اتحادی سیرین ڈیموکریٹک فورسز گزشتہ کئی ہفتوں سے ان جہادیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھے ہوئے ہیں تاہم شدت پسندوں کی طرف سے سخت مزاحمت دکھائی جا رہی ہے، اس کارروائی میں کرد فورسز کو امریکی عسکری تعاون بھی حاصل ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں