مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی تقریب کا انعقاد

بدھ 21 اگست 2019 21:00

مری۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) مری آرٹس کونسل کے زیر اہتمام جشن آزادی کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد ہوا جس میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر مری کے بچوں نے ملی نغمے ،ٹیبلو اورتقاریر کیں اور جذبہ حب الوطنی ک امظاہرہ کیا،مری آرٹس کونسل کی طرف سے تمام شریک خصوصی بچوں کو انعامات بھی دئیے گئے ،تقریب میں گورنمنٹ سپیشل ایجوکیشن سنٹر مری کے اساتذہ ،طلباء کے علوہ سول سوسائٹی ،میڈیا اور سیاحوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی اور خصوصی بچوں کی شاندار پرفارمنس کو سراہا ،مری آرٹس کونسل کی طرف تقریب میں شریک تمام افرا د کا شکریہ اداکیا۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں