جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی

مری،گلیات اور گردونواح میں 27 مارچ سے 31 مارچ کے دوران بارشوں، آندھی، طوفان اور برفباری کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری

muhammad ali محمد علی بدھ 27 مارچ 2024 00:58

جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی
مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مارچ2024ء) جاتی سردی واپس آ گئی، مری اور دیگر سیاحتی مقامات پر برفباری کی پیشن گوئی، مری،گلیات اور گردونواح میں 27 مارچ سے 31 مارچ کے دوران بارشوں، آندھی، طوفان اور برفباری کا امکان، لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ، سیاحوں کیلئے ایڈوائزری جاری۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 27 مارچ سے بارشوں اور پہاڑوں پربرف باری کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ضلعی انتظامیہ نے مری نے بارش اور پہاڑوں پر برف باری کے پیش نظر سیاحوں کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے مری،گلیات اور گردونواح میں 27 مارچ سے 31 مارچ کے دوران بارشوں، آندھی اور طوفان کا امکان ظاہر کیا ہے،اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خطرہ موجود ہے۔

(جاری ہے)

ضلعی انتظامیہ مری نے این ڈی ایم اے کی ہدایات کے مطابق ایڈوائزری میں سیاحوں کو مری، گلیات اور گردونواح میں موسم کی صورتحال سے پرنٹ، الیکٹرانک اور سوشل میڈیا کے ذریعے آگاہی کا کہا ہے۔

ایڈوائزری میں کہا گیا ہے کہ سیاح آنے سے قبل موسم کی صورتحال کا جائزہ لیں۔ سیاح موسمی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنا پروگرام ترتیب دیں۔ عوام الناس سفر پر نکلنے سے پہلے گاڑیوں کو اچھی طرح چیک کر لیں اور ضروری ساز و سامان ساتھ رکھیں۔ دوسری جانب خیبر پختونخوا میں بھی بدھ سے بارش اور برفباری کا سلسلہ شروع ہونے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا میں بدھ سے بارشوں اور برفباری کا سلسلہ شروع ہوگا جو 31مارچ تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ رہنے کے لیے مراسلہ جاری کر دیا ہے۔ پی ڈی ایم اے نے بارشوں اور برفباری کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے نے برفباری اور بارشوں سے بالائی اضلاع میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ظاہر کیا ہے اور کہا ہے کہ ضلعی انتظامیہ مشینری کی دستیابی یقینی بنائے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں