صدر ٹرمپ کا مواخذہ ہو سکتا ہے، امریکی رکنِ کانگریس

صرف گمبھیر نوعیت کے الزامات پر ہی صدر کا مواخذہ چاہیں گے، رکن کانگریس جیرالڈ نیڈلرکی گفتگو

منگل 11 دسمبر 2018 15:00

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 دسمبر2018ء) امریکہ کے ایک اہم رکن کانگریس جیرالڈ نیڈلر نے کہا ہے کہ ایوان نمائندگان میں ڈیموکریٹک پارٹی کے اراکین صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کی سماعت کے لیے کوشش کر سکتے ہیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیویارک سے منتخب رکن کانگریس جیرالڈ نیڈلر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خود کو چالباز لوگوں کے حصار میں رکھا ہوا تھا۔

وہ 2016ء کا صدارتی انتخاب جیتنے کے لیے وسیع تر معنوں میں ملکی عوام کے خلاف سازش کا حصہ تھے۔

(جاری ہے)

اراکین کانگریس کو یہ فیصلہ کرنا ہے کہ صدر ٹرمپ کے خلاف الزامات کتنے اہم ہیں تاہم وہ صرف گمبھیر نوعیت کے الزامات پر ہی صدر کا مواخذہ چاہیں گے۔واضح رہے کہ فیڈرل پراسیکیوٹر نے ٹرمپ کے سابق وکیل مائیکل کوہن پر الزام عائد کیا کہ وہ صدر ٹرمپ کے ساتھ رابطے اور ان کی ہدایت پر 2016ء کے انتخابات سے کچھ ہی عرصہ پہلی2 لاکھ 80 ہزار ڈالر رقم ایسی 2خواتین کو ادا کرنے کا حصہ ہیں جنہوں نے صدر ٹرمپ پر تعلقات کا الزام عائد کر رکھا تھا۔

یہ رقم ان کو الیکشن کے دن تک خاموش رکھنے کے لیے ادا کی گئی تھی۔ اگر یہ الزام ثابت ہو جاتا ہے تو یہ یقینا قابل مواخذہ بات ہو گی جو انکو صدرکے عہدے سے ہٹانے کا سبب بن سکتی ہے۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں