مسلمانوں کیخلاف نفرت کا پرچار معمول بن گیا ہے،امریکی میڈیا

نسلی تعصب ہی لوگوں کو تشدد پر اٴْکساتا ہے، اس کی ابتدا ء نظریات اور انتہا خونریزی ہے،رپورٹ

اتوار 17 مارچ 2019 14:25

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2019ء) امریکی ٹی وی نے کہاہے کہ مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار معمول بنتا جارہا ہے۔ دنیا بھر میں تیزی سے پھیلتے اسلاموفوبیا کو روکنا ہوگا۔

(جاری ہے)

امریکی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مسلمانوں کے خلاف نفرت کا پرچار معمول بنتا جارہا ہیجبکہ دنیا کو مسلمانوں کو تعصب کی نظر سے دیکھنے کے بجائے انسان کی حیثیت سے دیکھنا ہوگا۔

امریکی صحافی پیٹر برجن نے لکھا کہ مسلمانوں کے خلاف منافرت اور دہشتگردی کے فروغ کے لیے سوشل میڈیا کا استعمال تیزی سے بڑھ رہا ہے۔دوسری جانب امریکی اخبار نے لکھا کہ نسلی تعصب ہی لوگوں کو تشدد پر اٴْکساتا ہے، اس کی ابتدا ء نظریات اور انتہا خونریزی ہے۔ آج جسے آپ اپنا بھائی سمجھتے ہیں کل کو آپ کا قاتل بن سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں