امریکہ میں ای سگریٹ کے استعمال سے 26 افراد ہلاک

ای سگریٹ کے باعث امریکہ میں 1300 افراد پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے ہیں

اتوار 13 اکتوبر 2019 12:00

واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2019ء) امریکہ میں محکمہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ ای سگریٹ کے استعمال سے صحتیاب ہوئے وہ مریض جن کو ہسپتال سے خارج کیا گیا تھا، دوبارہ سے ان کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا۔ اے ایف پی کے مطابق امریکہ میں الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے 26 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ 1300 افراد پھیپھڑوں کے عارضے میں مبتلا ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

امریکی محکمہ صحت کے حکام کے مطابق الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے یہ اموات گذشتہ مارچ سے لے کر اب تک ہوئی ہے۔یہ ابھی تک واضح نہیں کہ اس بیماری کے پیچھے کیا عوامل ہیں تاہم محکمہ صحت کے حکام الیکٹرانک سگریٹ کے استعمال سے ہونے والی اموات کے مختلف پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ای سگریٹ کے استعمال سے پھیپھڑوں کے اس مرض کو ’ایوالی‘ کا نام دیا گیا ہے۔17 برس کا ایک نوجوان اس ہفتے ای سگریٹ کے استعمال سے ہلاک ہوا ہے۔سینٹر فار ڈیزیس کنٹرول اینڈ پریونشن کے حکام نے کہا ہے’ ہم ایسے لوگوں سے باخبر ہیں جو علاج کے لیے دوبارہ سے ہسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں، ہمیں اس بیماری کو بہتر طور پر سمجھنے کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں