ٹریفک کے حوالے سے مری راولپنڈی میں ایک قوم ایک قانون کا نفاذ عمل میں لایا جائے ، چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد

بدھ 11 مئی 2022 14:03

مری (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 مئی2022ء) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد نے ہدایات جاری کی ہیں کہ مری راولپنڈی میں ایک قوم ایک قانون کا نفاذ عمل میں لایا جائے جس پر ڈی ایس پی ٹریفک مری ڈاکٹر آصف کمال کی زیر نگرانی سٹی ٹریفک پولیس مری نے عمل کرتے ہوئے،کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ،زاہد کرایہ،اوور لوڈنگ گاڑیوں کے،فٹنس سرٹیفیکیٹ اور روٹ پرمٹ و سپیشل پاس نہ ہونے پر1008 پبلک سروس گا ڑیوں کے چالان کر کے عوام کی شکایت کا ازالہ کیا گیا، کالے شیشے، بغیر نمبر پلیٹ و غیر نمونہ نمبر پلیٹ پر376 پرائیوٹ گاڑیوں اور بغیر ہیلمٹ،بغیر نمبر پلیٹ کے407 موٹرسائیکل سوار کے چالان کیے۔

(جاری ہے)

ماہ اپریل2022 میں سٹی ٹریفک پولیس مری نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کاروائی عمل میں لاتے ہوئے 1807 گاڑیوں اور موٹر سائیکل سوار کے چالان کیے اور 6 لاکھ24 ہزار پچاس روپے جرمانہ کی مد میں گورنمنٹ کے خزانہ میں جمع کرائے،29 موٹر سائیکل اور18 گاڑیاں تھانون میں بند کرائی گئی،3000 سے زاہد ڈرائیور صاحبان کو ٹریفک قوانین کے متعلق بریفنگ بھی دی گئی،موسم گرما کے سیزن میں ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے اور عوام کی سہولت کے لئے مری سنی بنک چوکی پر کنٹرول روم بھی بنایا گیا تا کہ بروقت عوام کی شکایات کا ازالہ کیا جا سکے، کسی بھی ملک کا نظم و ضبط اگر دیکھنا ہو تو ٹریفک کو دیکھا جاتا ہے اسلئے عوام الناس سے اپیل ہے کہ ٹریفک قوانین کی پابندی کر کہ محب و طن ہونے کا ثبوت دیں،ٹریفک سائن بورڈ پر اور پوائنٹ پر کھڑے ٹریفک وارڈنز کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ اپ کی زندگی کو محفوظ اور سفر کو آسان بنایا جا سکے۔

\378

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں