پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومت عذاب نہیں بلکہ ڈرائونا خواب تھی،مریم اورنگزیب

تاریخ گواہ ہے جب بھی نواز شریف کا دور آیا پاکستان میں ترقی ،خوشحالی اور امن آیا،سینئر صوبائی وزیر

جمعہ 17 مئی 2024 20:10

مریدکی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی چار سالہ حکومت عذاب نہیں بلکہ ڈرائونا خواب تھی ۔رائس ریسرچ انسیٹیوٹ کالاشاہ کاکو مریدکے میں کسانوں میں حکومت پنجاب کی طرف سے بزریعہ قرعہ اندازی مفت زرعی مشینری تقسیم تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے جب بھی میاں نواز شریف کا دور آیا پاکستان میں ترقی ،خوشحالی اور امن آیا ۔

اللہ کا شکر ہے جس نے ہمیں پنجاب پاکستان کی خدمت کا دوبارہ موقع دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کا مشن کسان کی خوشحالی ویژن کے مطابق پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسانوں کیلئے چار سو ارب روپے کے مختلف پیکج لائے جارہے ہیں ،زراعت پاکستان کی ترقی کی ریڈ کی ہڈی اہمیت رکھتی ہے ،ستر فیصد ریونیو پنجاب دے رہا ہے تیئس فیصد جی ڈی پی میں بھی پنجاب کا حصہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کسان کی خوشحالی کا تاریخی دور پہلی مرتبہ شروع ہونے جارہا ہے کسانوں کو وزیر اعلی کے مشن کے مطابق کسان کارڈ دیں گے ۔ای میکنائزیشن پروگرام لیکر آرہے ہیں ٹیوب ویلز بجلی سے سولر پر لیکر جارہے ہیں ،ایک چھت کے نیچے کسانوں کو تمام سہولتیں دینے کا اہتمام کرنے جارہے ہیں ،کسانوں کیلئے ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ پروگرام لے کر آرہے ہیں ،کسانوں کو کورسز کروائے جائیں گے جس میں واٹر پروگرام جو ہمیشہ نظر انداز کیا جارہا تھا لیکرآرہے ہیں ۔

انہوںنے کہا کہ پانچ لاکھ فارمرز کو ڈیڑھ لاکھ روپے سالانہ دیں گے ڈیڑھ سو بچیوں کو نہ صرف سالانہ تربیت دیں گے بلکہ زرعی اداروں میں ایڈجسٹ کیا جائے گا ۔انہوں نے سموگ کی روک تھام کے سلسلہ میں کسانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب اسموگ انڈکس میں بہتری آئی ہے ۔تقریب سے وزیر زراعت پنجاب سید محمد عاشق حسین کرمانی رکن پنجاب اسمبلی رانا افضال حسین پیر اشرف رسول میڈم عطیہ افتخار سیکرٹری زراعت اور سیکرٹری ماحولیات نے بھی اظہار خیال کیا۔

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں