شہر کی سڑکیں ،گلیاں اورنالیاں درست کرنے کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے،مری کے مکینوں اور تاجروں کامطالبہ

جمعہ 24 فروری 2017 15:43

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 فروری2017ء) مری کے قدیمی لوئر بازار ،سبزی منڈی،موچی منڈی ،لوئر جھیکاگلی روڈ سمیت اندرون شہر کی سڑکیں ،محلے ،گلیاں اور نالیاں نالے ٹوٹ پھوٹ کا شکارہیں، لوئر بازار کی تعمیر ومرمت نہ ہونے سے اندرون شہرعوام کو مشکلات درپیش ہیں،سٹریٹ لائٹس نہ ہونے سے رات کے وقت اندرون شہر اندھیرے میں ڈوب جاتا ہے ، مری شہر کے مکینوں اور تاجروں نے مری کے منتخب ممبران اسمبلی شاہد خاقان عباسی اورراجہ اشفا ق سرور سے مطالبہ کیا ہے کہ مری شہر کی حالت زار ٹھیک کرنے کیلئے خصوصی گرانٹ جاری کی جائے تاکہ اہل شہر کی مشکلات کم ہوسکیں ۔

متعلقہ عنوان :

مری میں شائع ہونے والی مزید خبریں