شہبازشریف کی آزاد کشمیرکے وزیراعظم کو پاکستان کی جموں و کشمیر کیلئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی

جمعہ 8 مارچ 2024 14:34

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 مارچ2024ء) وزراعظم پاکستان نے مظفرآباد کا دورہ کیا،اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے انکا پرتپاک استقبال کیا،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف اور آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق کے درمیان ملاقات میں دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم چوہدری انوار الحق نے منصب سنبھالنے پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کو مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی طرف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کو پاکستان کی جموں و کشمیر کیلئے غیر مشروط حمایت کی یقین دہانی کرائی گئی،وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے کہا کہ کشمیریوں کے حق خودارادیت کے حصول کی جد وجہد میں ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے،آزاد جموں و کشمیر کے وزیر اعظم نے عہدہ سنبھالتے ہی آزاد جموں و کشمیر کا دورہ کرنے پر وزیراعظم پاکستان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ آج آپ کا بارشوں سے متاثرہ افراد کے ساتھ ملاقات کے لیے یہاں آنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانیوں کے دل اپنے کشمیری بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر سخت سیکورٹی کے انتظامات کے گیے تھے،ہر طرف پولیس کی بھاری نفری چاک و چوبند جبکہ پولیس کے اعلی آفیسران از خو نگرانی کرتے رہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں