آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی نے باقاعدہ طور پر اپنے کا م کا آغاز کر دیا

جمعہ 26 اپریل 2019 18:58

مظفرآباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 اپریل2019ء) آزاد جموں وکشمیر فوڈ اتھارٹی نے قیام کے بعد باقاعدہ طور پر اپنے کام کا آغاز کر دیا ہے اور آزاد کشمیر بھر میںکھلے تیل ، چھالیا پان ، ٹی وائٹنر(جن کی پیکنگ پر واضح ’’یہ دودھ نہیں‘‘لکھا نہ ہوگا) اور دیگر غیر معیاری کھانے پینے کی اشیاء کی فروخت پر پابندی عائد کردی ہے ۔ آزاد جموں وکشمیر کی تمام سول سو سائیٹیز اور انجمن تاجران نے اس حکومتی اقدا م کو سراہا ہے ۔

فوڈ اتھارٹی کے کام کے آغاز کے بعد آزاد کشمیر میں مضر صحت اشیاء کی خرید و فروخت پر مکمل پابندی ہوگی اور عوام کو بھی اس سلسلہ میں فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مکمل تعاون کرنا ہوگا۔ حکومت کی جانب سے اس سلسلہ میں عوام الناس کے لیے آگاہی مہم کا آغاز ہو چکا ہے اور فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران اس سلسلہ میں عوام الناس سے مکمل رابطے میں ہیں ۔

(جاری ہے)

پریس ریلیز کے مطابق اتھارٹی ہدایات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں آزاد جموں کشمیر فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2017کے تحت کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

اتھارٹی کے ذمہ داران نے عوام الناس سے اپیل کی ہے جس جگہ بھی مضر صحت اشیاء کی فروخت ہو رہی ہو اس سلسلہ میں متعلقہ ضلعی فوڈ سیفٹی آفیسر کے نوٹس میں یہ بات لائی جائے تاکہ قانو ن اور ضابطہ کے مطابق اس کے خلاف کارروائی عمل میںلائی جائے ۔ اس حوالہ سے آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں قائم تاجران کی تنظیم اور سول سو سائٹی کے نمائندگان سے میٹنگز کی گئی ہیں ۔ انکی جانب سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں