آزاد کشمیر میں عدم استحکام پیدا کرنا ہندوستانی اور اسرائیلی ایجنڈا ہے،علی قمرزمان اعوان

عوام جائز مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں،تاجر، سیاسی جماعتوں اور ٹرانسپورٹرز نے پیغام دیا کہ کشمیری عوان کو ان کا حق دیا جائے ،ایڈیشنل سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی

ہفتہ 11 مئی 2024 16:29

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2024ء) ایڈیشنل سیکرٹری جنرل تحریک انصاف ڈویژن مظفرآباد علی قمر زمان اعوان نے کہا ہے کہ عوام اپنے جائز مطالبات کیلئے سڑکوں پر نکلے ہیں،تاجر، سیاسی جماعتوں اور ٹرانسپورٹرز نے پیغام دیا کہ کشمیری عوان کو ان کا حق دیا جائے ۔اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ عوام اور اداروں کو آپس میں لڑانے سے اجتناب کیا جائے ،پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج کی مذمت کر تے ہیں،جائز عوامی مطالبات کی حمایت کر تے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ تمام مسائل کو مذاکرات کے ذریعے حل کیے جانا چاہیے،کچھ عناصر مسائل کی آڑ میں آزاد کشمیر کی پر امن فضا کو خراب کر نا چاہتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ آزاد کشمیر میں عدم استحکام پیدا کرنا ہندوستانی اور اسرائیلی ایجنڈا ہے، ہندوستان آزاد کشمیر کی صورتحال سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہے ،ہمیں ہر حال میں اپنی نظریاتی، جغرافیائی اور دفاعی سرحدوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہوگا۔انہوںنے کہاکہ پر امن احتجاج ہر ریاستی شہری کا بنیادی حق ،جائز مطالبات کا فوری حل نکالا جائے ،حکومت، ایکشن کمیٹی مل بیٹھ کر مسائل کا حل نکالیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں