سینئر صحافی ندیم محمود جرال پر قاتلانہ حملہ قابل مذمت ہے ‘لیاقت بشیر فاروقی

نسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر ایسے عناصر کا فوری طور پر سراغ لگاتے ہوئے انہیں کیفر کردار تک پہنچائیں

جمعہ 23 اگست 2019 11:40

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اگست2019ء) میرپور آزاد کشمیر کے ہر دلعزیز نامور قلم کار سینئر صحافی ندیم محمود جرال پر ہونے والے قاتلانہ حملے اور نامعلوم دہشت گردوں کی جانب سے اغوا کرنے کی کوشش پر شدید مذمت کرتے ہوے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر سے مطالبہ کرتے ہیں کے ایسے عناصر کا فوری طور پر سراغ لگاتے ہوے انھیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

ان خیالات کا اظہار ممبر مجلس عاملہ مظفرآباد پریس کلب و ڈویژنل صدر انٹرنیشنل جرنلسٹ کونسل آف پاکستان آزاد کشمیر لیاقت بشیر فاروقی نے گزشتہ روز اپنے ایک مذمتی بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر ایک پر امن خطہ ہے مگر گزشتہ ایک عرصہ سے خطہ کی پرامن فضا کو پراگندہ کرنے کی مزموم سازشیں کی جا رہی ہیں اور اب جب کے ایک جانب بھارتی بربریت عروج پر ہے اور قلم قبیلہ نے 24 مارچ کو مشترکہ طور پر سیز فایر لائن کی جانب مارچ کا اعلان کر رکھا ہے میرپور کے ہمارے ساتھی پر دہشت گردوں کا حملہ چہ معنی دارد۔

(جاری ہے)

لیاقت بشیر فاروقی نے کہا کہ ایسے بھونڈے حربوں سے قلم قبیلہ کے اتحاد واتفاق کو گزند نہیں پہنچائی جا سکتی۔اگر 48 گھنٹوں میں نامعلوم حملہ آوروں کا سراغ نہ لگایا گیا تو پھر کسی بھی قلم کار پر ہونے والے کسی بھی قسم کے حملہ کو روکنے کے لیے قوت بازو کا استعمال ناگزیر ہو گا۔انہوں نے کہا یہ حملہ ندین جرال پرنہیں بلکہ پوری صحافتی برادری پر کیاگیا ہے جسکی شدید مزمت کرتے ہیں-

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں