کشمیری عوام ہندوستان سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے ،حق خودارادیت سے کبھی دست بردار نہیں ہونگے، اسد علیم شاہ

ہفتہ 4 اپریل 2020 17:01

ہٹیاں بالا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اپریل2020ء) ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیر اسد علیم شاہ نے کہا کہ کشمیری عوام ہندوستان سے آزادی کی جدوجہد جاری رکھیں گے اور اپنے حق خودارادیت سے کبھی دست بردار نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ نئی ہندوستانی قانونی دستاویز کے مطابق اب کوئی بھی بھارتی شہری جو 15 سال سے مقبوضہ کشمیر میں قیام پذیر ہو یا سات سال سے مقبوضہ ریاست میں پڑھائی کررہا ہو اور اپنی تعلیم کے دوران میٹرک اور انٹر وہیں سے پاس کیا ہو تو ڈومیسائل لے سکے گا۔

اسی طرح جو مہاجرین ریلیف اینڈ ریہبلیٹیشن کمشنر کے پاس رجسٹرڈ ہونگے وہ بھی ڈومیسائل لے سکے گیں۔اس کے علاوہ بھارتی حکومت میں کام کرنے والے اہلکار جن میں وفاقی گورنمنٹ، آل انڈیا سروسز افسران، سرکاری افسران و اہلکاران،سرکاری بینک،سرکاری جامعات سمیت دیگر سرکاری و نیم سرکاری اداروں میں کام کرنے والے اہلکار جو عرصہ 10 سال سے مقبوضہ جموں کشمیر میں موجود ہو وہ بھی ڈومیسائل حاصل کرسکیں گے۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ ایسے افراد جو مقبوضہ جموں کشمیر سے باہر کہیں ملازمت کررہے ہوں یا تعلیم حاصل کررہے ہوں اور ان کے والدین درج بالا طریقہ کار پر پورا اترتے ہوں وہ لوگ بھی مقبوضہ جموں کشمیر کا ڈومیسائل حاصل کرسکیں گے۔یاد رہے کہ بھارتی حکومت نے 5 اگست 2019 کو اپنے آئین کے آرٹیکل 35 اے اور 370 کو ختم کیا تھا جو مقبوضہ کشمیر کے عوام کو خصوصی حیثیت دیتا تھا اور اس کے بعد سے اب تک مقبوضہ جموں کشمیر میں لاک ڈاون برقرار ہے ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں