حلقہ کوٹلہ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے،سردارجاویدایوب

ہفتہ 27 اپریل 2024 17:56

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 اپریل2024ء) پاکستان پیپلزپارٹی آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات،وزیر وائلڈ لائف فشریز،ترقیاتی ادارہ سردار جاوید ایوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ حلقہ کوٹلہ کے عوام سے کیے گئے وعدے پورے کیے جائیں گے،حلقہ میں بلاتخصیص تعمیر وترقی اورعوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیحات میں شامل ہے،حلقہ کے اندر جاریہ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل یقینی بنائی جائے گی تاکہ عوام ان منصوبوں سے مستفید ہوسکیں۔

حلقہ کوٹلہ کو ماضی میں پسماندہ رکھا گیا جس کا ازالہ کیا جائے گا،حلقہ کوٹلہ اس وقت پسماندہ حلقوں میں شمار ہوتاہے جس کی تعمیر وترقی کے لیے خصوصی پیکیج حاصل کیا جائے گا۔حلقہ انتخاب کے دورے کے دوران عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے سردار جاوید ایوب نے کہا کہ حلقہ کوٹلہ کے اندر بلاتخصیص عوام کی خدمت میرا مشن ہے،کوٹلہ کے عوام کو بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر مہیا کرنے کا عزم کررکھا ہے تاکہ کوٹلہ کے عوام بھی بنیادی سہولیات سے مستفید ہوسکیں۔

(جاری ہے)

حلقہ کوٹلہ کی محرومیوں کا ازالہ کیا جائے گا،کوٹلہ کے عوام سے جتنے بھی وعدے کیے ہیں انہیں ہر قیمت پر پورا کیا جائے گا۔حلقہ کوٹلہ کی تعمیر وترقی کے لیے جامع حکمت عملی اختیار کی گئی ہے اور ٹھوس منصوبہ بندی کی گئی ہے تاکہ کوٹلہ میں ترقیاتی منصوبوں سے عوام بلاتخصیص مستفید ہوسکیں۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں