23ارب روپے کا تاریخی پیکیج پاکستان کی آزادکشمیر کے عوام کیساتھ لازوال محبت کا اظہار ہے، نثارہ عباسی

جمعہ 17 مئی 2024 17:49

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2024ء) آزادکشمیر حکومت کی مشیر برائے سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن نثارہ عباسی نے کہا ہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی جانب سے آزادکشمیر کے عوام کیلئے 23ارب روپے کا تاریخی پیکیج پاکستان کی آزادکشمیر کے عوام کے ساتھ لازوال محبت کا اظہار ہے، وزیراعظم پاکستان نے خود مظفرآباد آ کر نہ صرف اس تاریخی پیکیج کا اعلان کیا بلکہ اسی وقت اس پیکیج کی فراہمی بھی یقینی بنا دی گئی جس پر پوری کشمیری قوم انکی شکرگزار ہے،پاکستان کی عوام، حکومت اور افواج پاکستان نے ہر مشکل گھڑی میں کشمیریوں کا ساتھ دیا، 8اکتوبر کے ہولناک زلزلہ کے دوران پاکستانی عوام کی محبت آج بھی ہمارے دلوں میں تازہ ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ تین کے ایک عوامی وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

مشیرحکومت نے کہا کہ تاریخ میں پہلی مرتبہ اتنی خطیر رقم کے پیکیج کی رقم قلیل مدت میں حکومت کے اکاؤنٹ میں منتقل کی گئی جس سے ریاستی عوام فورا مستفید ہوں گے۔نثارہ عباسی نے کہا کہ گزشتہ دنوں آزادکشمیر میں ہونے والے ناخوشگوار واقعات جن میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہوا پر دلی افسوس ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان واقعات کو ہندوستان کے میڈیا نے حقائق کے برعکس رپورٹ کیا لیکن ہندوستان کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ کشمیریوں کی منزل پاکستان ہے اور ہمارے دل اپنے پاکستانی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں، ہندوستان کا جھوٹ پر مبنی پروپیگنڈا نہ تو کشمیریوں کی ہمدردیاں حاصل کر سکتا ہے اور نہ ہی دنیا کو گمراہ کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا اندرونی معاملہ تھاجسے حکومت پاکستان نے حکومت آزادکشمیر کے ساتھ مل کر عوامی خواہشات کے مطابق حل کر لیا ہے۔

مشیر حکومت نے کہا کہ ان سارے واقعات میں قیمتی جانوں کے نقصان پر مجھ سمیت آزادکشمیر کے ہر شہری کو دکھ ہے کیونکہ انسانی جان کا کوئی نعملبدل نہیں ہو سکتا۔ حکومت آزادکشمیر آزادکشمیر کی تعمیروترقی اور عوام کی فلاح وبہبود کیلئے کوشاں رہے گی۔انہوںنے کہاکہ آزادکشمیر کی تعمیروترقی کی ہماری اولین ترجیحی ہے، حکومت پاکستان کے تعاون سے ہم ریاست کو ایک خوشحال فلاحی ریاست بنا کر دم لیں گے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں