قتل کے مجرم محمد امیر کو 14نومبر کو میانوالی جیل میں پھانسی دی جائے گی

بدھ 8 نومبر 2006 12:45

کالا باغ (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین08نومبر2006 ) سنٹرل جیل میانوالی میں سزائے موت کے قیدی محمد امیر کو 14 نومبر کو پھانسی دی جائے گی‘ صدر جنرل پرویز مشرف کی طرف سے رحم کی اپیل مسترد کئے جانے کے بعد اس کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

سپرنٹنڈنٹ سنٹرل جیل میانوالی غلام دستگیر کے مطابق سزائے موت کے قیدی محمد امیر کو 14 نومبر بروز منگل سنٹرل جیل میانوالی میں پھانسی دی جائے گی صدر مشرف نے ملزم کی رحم کی اپیل خارج کردی ہے جس پر ڈسٹرکٹ جیل سرگودھا نے مجرم کے بلیک وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔ مذکورہ قیدی نے 25 اگست 1994ء کو ایک شخص جلال دین کو معمولی تنازعہ پر فائر کرکے قتل کردیا تھا۔

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں