سردار دیوان علی چغتائی کو وزیر تعلیم سکولز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں ،مشتاق حیدر

بدھ 1 نومبر 2023 20:52

باغ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2023ء) سردار دیوان علی چغتائی کو وزیر تعلیم سکولز بننے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں موصوف نے پہلے بھی بحیثیت وزیر اعظم سکولز بہترین خدمات انجام دی تھیں محکمہ تعلیم سکولز کو جدید خطوط پر استوار کرنے 2021 کی تعلیمی پالیسی کے نفاذ کو یقینی بنانے اور سلیکشن بورڈ کے زیر اپتوا معاملات کو یکسو کرانے میں بہت فعال کردار ادا کیا تھا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ماہرین مضامین کی تنظیم آکسا(AKSSA)ضلع باغ کے صدر مشتاق حیدر بانڈے نے ماہرین مضامین کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا اجلاس سے چوہدری شفیق،چوہدری نثار شرفی،خواجہ ناظم الدین،سردار بابر شاہین،ظہیر عباس ماگرے،شاہد حسن،ساجد عزیز،سردار یونس اور دیگر ماہرین نے بھی خطاب کیا تمام مقررین نے سردار دیوان چغتائی کو دوبارہ وزیر تعلیم سکولز کاقلمندال سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس توقع کا اظہار کیا ہے کہ دیوان چغتائی اس بار بھی محکمہ تعلیم سکولز کی بہتری سلیکشن بورڈ کے انعقاد اور اساتذہ برادری کو درپیش مسائل کے فوری حل کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لاتے ہوئے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے آزاد کشمیر میں کوالٹی ایجوکیشن کے فروغ کے لیے اساتذہ برادری وزیر تعلیم سکولز کے ساتھ بھرپور تعاون کرے گی۔

\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں