وزیرقانون، انصاف وپارلیمانی امورگلگت بلتستان کاآتشزدگی سے متاثرہ شاردہ کے قدیمی بازار کا دورہ

ہفتہ 10 فروری 2024 15:09

نیلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 فروری2024ء) وزیرقانون، انصاف وپارلیمانی امور میاں عبدالوحیدایڈووکیٹ نےآتشزدگی سے متاثرہ شاردہ کے قدیمی بازار کا دورہ کیاہے،اس موقع پر انہوں نے آتشزدگی کے نتیجے میں ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا اور متاثرین سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

میاں عبد الوحید ایڈوکیٹ نے شاردہ آتشزدگی واقعے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حادثات سے نبرد آزما ہونے کیلئے پیش بندی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ریسکیو 1122 کے استعداد کار کو بڑھاتے ہوئےکسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئےریسکیو 1122 کو ہمہ وقت تیار رہنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم آزاد کشمیر نے شاردہ آتشزدگی کی وجوہات اور نقصانات کاجائزہ لینے کیلئے کمیٹی بنا دی ہے، کمیٹی کی سفارشات کی روشنی میں حکومت کی جانب سےمتاثرین کو امداد فراہم کی جائے گی۔\378

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں